ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کیا کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسی نے جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ کیا کھڑکی ،دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی، اس معاملے پر آپ کب تک عدالتوں میں لڑتےرہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس میں کہا کہ ہمسائے کے بھی حقوق ہوتے ہیں، کیا کھڑکی ،دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ کھڑکی،دروازوں کے معاملے پر آپ کب تک عدالتوں میں لڑتےرہیں گے، جب تک ذہن صاف نہیں کریں گے اسوقت تک مسائل چلتےرہیں گے۔

ان کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ دنیا میں دوست تبدیل کرسکتے ہیں ہمسائے اور رشتے دار نہیں بدل سکتے، جھگڑے کو ہوا دینے کے بجائے ختم کرنا چاہیئے۔

سپریم کورٹ نے فریقین کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں