ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی، حکومت نے جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کو جیمرز وہیکل فراہم کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی اور کہا سیکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیے۔

حکومت نے جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کو جیمرز وہیکل فراہم کی ہدایت کی تھی ، جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر) عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔

یاد رہے براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا تھا، 20 گریڈ کےآفیسرطارق محمودبطور رجسٹرارخدمات سرانجام دیں گے جبکہ کمیشن کےسربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو سیکیورٹی پولیس فراہم کرےگی۔

اس حوالے سے وزرت داخلہ سے 2 پولیس کی گاڑیاں،ایک جیمرگاڑی اور 2گن مین کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

خیال رہے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ سمیت تین کمپنیوں سے معاہدوں کی انکوائری کریں گے، سال 2000 میں ٹرو وانزایل ایل سی، براڈ شیٹ، آئی اے آر سے معاہدوں کی جانچ ہوگی۔

انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کو ادائیگیوں کی وجوہات اور اس کے اثرات کی نشاندہی کرے گا، کمیشن دیکھے گا کہ برطانوی عدالتوں میں کیس کس طرح لڑا گیا، کمیشن براڈ شیٹ معاملے میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں