اسلام آباد : نیب کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب سیکریٹیریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چئیرمین نیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نیب میں اب کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
بد عنوان افسران کی نیب میں کوئی جگہ نہیں۔افسران دیانت داری سے کام کریں تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
تمام افسران کی کارکردگی میں خود مانیٹر کروں گا اور افسران یاد رکھیں کہ عہدے کا غلط استعمال کرنے والوں کی نیب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: کسی سے ڈکٹیشن لی ہے نہ ہی لوں گا، چیئرمین نیب
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
جسٹس (ر ) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا بجٹ قانون کے مطابق خرچ کیا جائے گا اور اسکا آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔