بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا گیا ، انھیں جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگا دیا ہے، لاپتہ افراد کمیشن کیلئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو سربراہ مقرر کیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت قانون سازی سےلاپتہ افراد پرٹریبونل بناناچاہتی ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد ٹریبونل کیلئے تو قانون سازی کرنا پڑے گی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قانون سازی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔

- Advertisement -

،جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کتنے عرصہ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوگا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کسی کو لاپتہ کرنا جرم ہےاور قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی نے جرم کیا ہے تو ٹرائل کریں اور جرم نہیں کیا تو اسے چھوڑیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ایک بار لاپتہ افراد کا معاملہ سیٹ کرنا چاہتی ہے تو جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ مسئلہ حل کرنا ہوتا تو لاپتہ افراد کا معاملہ حل ہو چکا ہوتا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اب تک کمیشن نے کتنے لاپتہ افراد کی ریکوریاں کی ہیں، کیا بازیاب ہونے والے آکر بتاتے ہیں کہ وہ کہاں تھے، جس پر رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بازیاب ہونے والے نہیں بتاتے وہ کہاں پر تھے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں مزید کہا کہ امید ہی کر سکتے کہ حکومت کی طرف سےمسئلہ حل کیا جائے گا، پارلیمنٹ کو قانون سازی کا نہیں کہہ سکتے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں