منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جسٹس ثاقب نثارنے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جسٹس میاں ثاقب نثارنے آج قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں ہوا جہاں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے میاں ثاقب نثار سے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی اس وقت بیرونِ ملک دورے پرہیں اوران کی غیر موجودگی میں جسٹس میاں ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

- Advertisement -

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سینئر وکلا اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں