اشتہار

لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے،ایس ایچ او مناواں اور باٹاپور کو پھانسی پر لٹکا دوں گا، جسٹس سرفراز ڈوگر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر لاہور پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے ، ایس ایچ او مناواں اور باٹاپور کو پھانسی پر لٹکا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 3 شہریوں کوغیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سی آئی اے ، ایس پی انویسٹی کینٹ، مناواں اور باٹا پور کے ایس ایچ اوز پیش ہوئے جبکہ
درخواست گزار کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ اور شہزاد سلیم وڑائچ پیش ہوئے۔

- Advertisement -

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ میرے 2 بیٹوں اسد اور علی رضا اور بھائی سلیم کو پولیس نے اٹھایا جبکہ مغوی تینوں افراد کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر لاہور پولیس پر برس پڑے اور کہا کہ ایس ایچ او مناواں اور باٹاپور کو پھانسی پر لٹکا دوں گا، آپ اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ ہائی کورٹ کا کوئی جج آپ کے خلاف کیس نہیں سنتا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے، ایک اشتہاری کو پکڑنے کیلئے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

عدالت کا ایس پی سی آئی اے پر سخت اظہار برہمی کیا اور کہا ایس پی سی آئی اے شمس درانی کوئی اچھے پولیس افسر نہیں ہیں۔

جس پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال کوثر نے کہا کہ میں پولیس افسران کی غلطی کا اعتراف کرتاہوں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ڈی آئی جی صاحب اپنے افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونا سکھائیں، ایک بات یار رکھیں سی آئی اے ریگولر پولیس نہیں ہے۔

ایس پی سی آئی اے عدالت سے اپنی غلطی کی بار بار معافی مانگتے رہے ، عدالت نے کہا کہ اتنے بڑے بدمعاش پولیس افسر ہیں جس کا دل کرتا ہے شہریوں کو اٹھا لیتا ہے، ایس پی سی آئی اے کا بیان احمکانہ ہے سارے ڈوگر ایک جیسے نہیں ہیں، بدمعاشی کرنی ہے تو پھر ایسے پولیس افسر اس محکمے میں نہیں رہیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ، جس کے بعد عدالت نے غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تینوں افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں