اسلام آباد : جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں جسٹس سردار سرفراز نے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے نئے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھایا م چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا تھا۔
بعد ازاں جسٹس محمد جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا۔