لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانا دل گردے کا کام تھا تحریک انصاف کو جمہوری ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں براہ راست الیکشن نہیں ہوئے جس کے باعث قبضہ گروپ نے پارٹی ہائی جیک کرلی۔
کچھ لوگ پارٹی میں صرف اپنے مفادات کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروہ بندی نہیں چاہتے بلکہ قبضہ گروپ کے خلاف پارٹی سے نکال بھی دیا جائے تو پروا نہیں۔
وجیہہ الدین نے کہا کہ چودہ اگست کو پارٹی میں پیار محبت کا ایجنڈا دیں گے تحریک انصاف کو جمہوری ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔