بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم  شہباز شریف کو ارسال کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر زرداری نئے چیف جسٹس کی منظوری دیں گے۔

سنیارٹی کے لحاظ سے جسٹس یحییٰ آفریدی تیسرے نمبر پر تھے۔

- Advertisement -

سنیارٹی میں جسٹس منصورعلی شاہ پہلے اور جسٹس منیب اختردوسرے نمبر پر تھے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا، ان کا نام وزیراعظم کو بھیجا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں تینوں ججوں کے نام پر غور کیا گیا، اتفاق رائے سے جسٹس یحییٰ آفریدی نے نام پر اتفاق کیا گیا، کوشش کی کہ اپوزیشن میں شامل ہوا اجلاس مؤخر کیا گیا۔

اعظم نذیر نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت نامزد کیا گیا، پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے پارلیمانی کمیٹی کو اختیار دیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ حلف پر ہوں، کمیٹی میں ہونے والی گفتگو بیان نہیں کرسکتا، وکلا میں دو بڑے گروپ ہیں، پروفیشنل گروپ کی سربراہی حامد خان کے پاس ہے، پی ٹی آئی ممبر اور سینیٹ رکن بھی ہیں ان کا سیاسی تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حامد خان وکلا کی منشا کے مطابق کوئی بیان دیں گے تو ان کی مرضی ہوگی، پنجاب بار، کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کردیا تھا، جے یو آئی ف کے کامران مرتضیٰ آئے تھے، پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نامزدگی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں