جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 6 ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کے حوالے سے معذرت کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو ملنے والے خط کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ جسٹس یحییٰ نے اس کیس کی سماعت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہائیکورٹس آئین کے تحت انتظامی فرائض سرانجام دیتی ہیں، ہائیکورٹس آئین کے مطابق عدالتوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ انتظامی معاملے پر عدالتی کارروائی سے منفی تاثر جائے گا۔
نوٹ میں کہا گیا کہ 6 ججز نے اپنے خط میں کوڈ آف کنڈکٹ ترتیب دینے کی بات کی ہے، سپریم کورٹ کو اس معاملے کو جوڈیشل سطح پر چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہائیکورٹس کے پاس آئین کے تحت انتظامی اختیارات موجود ہیں۔
اس سلسلے میں نوٹ میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یا دیگر ججز نے اپنے اختیارات کو استعمال نہیں کیا۔ موجودہ کیس میں سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کا اختیار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔