تازہ ترین

نوشین کاظمی کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی پراسرار موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل میں طالبہ نوشین کاظمی کی لاش برآمد ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوشین کی موت گلے میں پھندے کے باعث ہوئی، دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نوشین کاظمی سندھ کے عوامی شاعر استاد بخاری کی نواسی اور دادو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہدایت حسین شاہ کی بیٹی تھیں۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ میں طالبہ کی پراسرار موت، پرنسپل چانڈکا کالج کا بیان آگیا

والد کا کہنا ہے کہ بیٹی سے ایک دن پہلے بات ہوئی تھی اس نے کسی پریشانی کا ذکر نہیں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ روم میٹ اور دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل کے چوتھے سال کی طالبہ نوشین کی لاش چھ گھنٹے تک پنکھے سے لٹکی رہی، دروازہ توڑ کر لاش کو باہر نکالا گیا تھا، مبینہ طور پر لاش کے ساتھ پرچہ بھی ملا لکھا تھا اپنی مرضی سے خودکشی کررہی ہوں۔

یاد رہے کہ تین سال قبل اسی ہاسٹل میں آصفہ بھٹو ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی موت ایسے ہی پراسرار انداز میں ہوئی تھی۔

Comments