لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنی سیاسی جماعت عام لوگ اتحاد پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں موقع پرست عناصر داخل ہوکر قبضہ کرچکے ہیں، پانامہ لیکس پر الزامات ثابت کرنا لندن فلیٹس کی ملکیت کا دعوی کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کے کبھی بھی حق میں نہیں رہے، لندن فلیٹس کے الزامات اور اُن کی ملکیت ثابت کرنا انہی لوگوں کی ذمہ داری ہے جنہوں نے الزامات عائد کیے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی باگ دوڑ قاف لیگ اور دوسری جماعتوں سے آئے ہوئے موقع پرستوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور وہ پوری طرح اعلیٰ پوزیشنز پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔