مشہور گلوکار جسٹن بیبر سفید شیر کے عشق میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے ایک سفید شیر کو پالنے کی خواہش ظاہر کردی۔
جسٹن بیبر پر یہ دھن اس وقت سوار ہوئی جب وہ اپنے کانسرٹ میں ایک ارب پتی اور جانوروں سے محبت کرنے والے کینیڈین تاجر ایلکس ہادیتغی سے ملے۔ ہادی نے انہیں اپنے پالتو سفید شیر سے بھی ملوایا جس کو دیکھتے ہی جسٹن بیبر اس کے دیوانے ہوگئے اور انہوں نے بھی اسے پالنے کی خواہش ظاہر کردی۔
Being Brave doesn’t mean you go looking for trouble! pic.twitter.com/CJeW9nMPhm
— Alex Haditaghi (@Alexhaditaghi) March 10, 2016
ہادی نے جسٹن کی اس خواہش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہ اس سال کے آخر تک فلوریڈا، ایریزونا یا کینڈیا میں 1 سے 2 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل جانوروں کی ایک پناہ گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے جسٹن بائبر ایک بہترین نمائندہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا ارادہ ہے کہ جسٹن اس سلسلے میں ان کے ساتھ پوری دنیا کا سفر کریں اور لوگوں میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کا شعور بیدار کریں۔
اس سے کچھ عرصہ قبل بھی جسٹن بیبر ایک بنگالی شیر کے ساتھ اپنی تصویر کھنچوانے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً جانوروں کے ساتھ اپنی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کرتے رہتے ہیں۔