کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی سپر ماڈل اہلیہ ہیلی بالڈون کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے چند گھنٹے بعد خاموشی توڑ دی۔
جسٹن بیبر نے منگل کے روز انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، ہیلی کو ان فالو کردیا تھا جس کے بعد جوڑے کی درمیان علیحدگی کی افواہوں سرگرم تھی۔
اب جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں نے اپنی بیوی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے میرے اکاؤنٹ سے یہ حرکت کی ہے البتہ میں نے یہ اسٹوری ڈیلیٹ بھی کردی تھی۔
تاہم اب جسٹن ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں، جسٹن نے لکھا تھا تھا کہ ’کوئی میرے اکاؤنٹ پر گیا اور میری بیوی کو ان فالو کر دیا‘۔
30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، گزشتہ برس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے جیک رکھا ہے۔
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع
جسٹن نے 23 اگست کو اس خوشی کی خبر کا اعلان اپنی بیوی کے ہاتھ میں نوزائیدہ کے چھوٹے پاؤں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا اور پوسٹ میں لکھا تھا ’ویلکم ہوم جیک بلوز بیبر‘۔