اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

آننت امبانی کی شادی پر پرفارم کرنے کیلئے جسٹن بیبر کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں خصوصی ’سنگیت تقریب‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت اور رادھیکا کی شادی کے باقاعدہ آغاز سے قبل پری ویڈنگ کی 2 مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پہلی تقریب بھارتی ریاست جام نگر میں منعقد کی گئی تھی جس میں گلوکارہ ریحانہ کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے تھے، ساتھ ہی کئی بالی ووڈ گلوکاروں نے بھی پرفارمنس دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

- Advertisement -

اب میڈیا رپورٹ کے مطابق آننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ’سنگیت‘ کی تقریب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، یہ منفرد اور اہم ترین تقریب کل منعقد کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگیت کی اس تقریب میں ناصرف بھارتی بلکہ غیر ملکی گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ دکھائیں گے اسی سلسلے میں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر بھارت پہنچ گئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

پاپرازو کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ میں جسٹن کی کار ممبئی میں دکھائی دے رہی ہے، پرتگالی پورٹل کی ایک رپورٹ کے مطابق جسٹن کو امبانی خاندان کی شادی میں پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

 اس سے قبل انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ میں کہا تھا کہ گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے امبانبیوں سے رابطے میں ہیں اور ممکنہ طور پر یہ تمام فنکار 12 جولائی سے 14 جولائی تک ہونے والی اس شادی کے سلسلے میں بھارت آسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

واضح رہے کہ گزشتہ شب مامیرو کی رسم کے ساتھ آننت اور رادھیکا کی شادی کے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، دونوں 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں