میلبرن : آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سابق اوپنرجسٹن لینگرکو سونپتے ہوئے انہیں 4 سال کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کوچ ڈیرن لیہمن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
جسٹن لینگر تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کوچنگ کریں گے اور وہ بحیثیت کوچ اپنے 4 سالہ دورکا آغاز 22 مئی سے کریں گے، اس دوران انہیں دو ایشزسیریز، ورلڈ کپ 2019 اور ورلڈ ٹی 20 کا چیلنج درپیش ہوگا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں چند اہم چیلنجز درپیش ہوں گے لیکن ہمارے پاس چند بہترین باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور میں ان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
خیال رہے کہ 47 سالہ جسٹن لینگر نے 105 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 45.27 کی اوسط سے 7696 رنز اسکور کررکھے ہیں۔
2007 میں ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹن لینگر ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ کرچکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکا چرز کی ٹیم ان کی کوچنگ میں 3 بار ٹائٹل اپنےنام کرچکی ہے۔
بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی
یاد رہے کہ رواں سال 25 مارچ کو آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں