جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویرو ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی، اداکارہ نے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں اداکارہ کو خاص موقع پر  گلابی اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُنہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

- Advertisement -

اداکارہ اپنی دوسری شادی کے موقع پر بے حد خوش نظر آرہی ہیں لیکن جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔

جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں ‘‘،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ مئی میں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں انگریزی لفظ ’’بیگننگ‘‘ یعنی ’آغاز‘ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے 1997 میں کی تھی، دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں