روم: سپراسٹار رونالڈو کی عدم موجودگی میں ارجنٹینی اسٹار نے ہیٹ ٹرک کرکے سنسنی پھیلا دی.
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ینگ بوائز کے خلاف یوونٹس کی ٹیم پرتگالی سپراسٹار رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری، البتہ اسے اپنے مرکزی اسٹرائیکر کی کمی محسوس نہیں ہوئی.
یوونٹس کی جانب سے کھیلنے والے ارجنٹینی کھلاڑی پاؤل ڈیبالا نے شان دار ہیٹ ٹرک کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی.
چیمپیئنز لیگ کے گروپ ایچ کے اس میچ میں ابتدا ہی سے یوونٹس کی ٹیم غالب رہی.
یاد رہے کہ ینگ بوائز کو گذشتہ آٹھ مقابلے میں بھی یوونٹس کے ہاتھوں شکست کا صدمہ سہنا پڑا تھا.
واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انھیں میدان کے باہر بیٹھنا پڑا، البتہ ڈیبالا کی متاثر کن پرفارمینس کے باعث ٹیم کو کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا.
پاؤل ڈیبالا کا شمار ارجنٹینا کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوںمیں ہوتا ہے اور انھیں لیونل میسی کا متبادل تصور کیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ ڈیبالا ورلڈکپ 2018 کا حصہ تھے، مگر انھیںکھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.