بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

جیوتی ملہوترا کے بعد ایک اور بھارتی یوٹیوبر پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکام پاکستان سے شکست کے بعد اپنی جھینپ مٹانے لیے کسی بھی یوٹیوبر کو پاکستانی جاسوس بنانے سے گریز نہیں کررہے۔

پاکستان کےلیے جاسوسی کا الزام لگا کر یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو گزشتہ دنوں حراست میں لیا گیا تھا، اب سوشل میڈیا پر ایک اور ٹریول بلاگر پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،روہتک کے رہنے والے یوٹیوبر نوانکور چودھری جو سوشل میڈیا پر "یاتری ڈاکٹر” کے نام سے موجود ہیں ان پر بھی پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

نوانکور جو کہ اس وقت آئرلینڈ میں ہیں انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ اپنی حب الوطنی ثابت کرنے لیے لیے انھوں نے سوشل میڈیا پر ہندوستانی پرچم کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

گرفتار یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کی طرح نوانکور چودھری نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ سال دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔

اس پروگرام سے جیوتی ملہوترا نے نوانکور چودھری کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین ان پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

نوانکور چودھری نے اپنے بیان میں کہا میں نے صرف ایک بار پاکستان کا دورہ کیا ہے اور اس دورے کا مقصد صرف امن اور عام لوگوں سے رابطہ تھا، سوشل میڈیا پر میرے خلاف جعلی بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔

بھارتی عدالت کا آپریشن سندور کیخلاف پوسٹ کرنیوالے مسلمان پرفیسرعلی خان کو بڑا ریلیف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں