پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت کا ملک میں سستی بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ کینپ ٹو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ، ابتدائی طور پر بجلی گھر سے 105 میگا واٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کا ملک میں سستی بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ کامیاب ہوگیا ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایٹمی بجلی گھر کے ٹو آج نیشنل گرڈ سےمنسلک کردیاگیا، اس بجلی گھر سے آج 105میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ اس کی پیداواری گنجائش ایک ہزار145میگاواٹ ہے۔

نیو کلیئرپاورپلانٹ سےمئی تک مکمل استعداد1145میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جبکہ اپریل میں کے الیکٹرک کو500میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کراچی کیلئےاچھی خبر ہے ، کے 2 ایٹمی پاور پلانٹ سے 1100میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی ، کے3ایٹمی پاورپلانٹ بھی رواں سال کے آخر تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوگا۔

ترجمان نے چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی ممبر پاور سعیدالرحمان اور ان کی ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا پاکستان میں ایٹمی بجلی گھروں کی پیداور1400میگاواٹ کے قریب تھی، کے 2 کے منسلک ہونے سے پیداوار 2600 میگا واٹ سے بڑھ جائے گی۔

خیال رہے گذشتہ سال وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم مزید بجلی لینے کی سکت ہی نہیں رکھتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں