کے الیکٹرک نے وکیل کو 62 یونٹ کا بل 99 ہزار روپے بھیج دیا جس پر اس نے کنزیومر کورٹ شرقی سے رجوع کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وکیل کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے، رضا حسین کا کہنا ہے کہ اتنا زیادہ بل دیکھ کر میں حیرت زدہ رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے آفس گیا تو انہوں نے اعتراف کرلیا کہ غلطی سے ہوا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی کے صارفین کا نیپرا سے کے الیکٹرک کا آزادانہ آڈٹ کرانے کا مطالبہ
وکیل کا کہنا ہے کہ غلطی تسلیم کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بل کو درست نہیں کیا گیا ہے۔