کراچی: کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدات سٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد کے منظور ہوتے ہی جماعت اسلامی کے اراکین نے احتجاج کیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک چور ہے کے نعرے لگائے گئے، احتجاج کے دوران میئر کراچی نے اجلاس ملتوی کردیا۔