ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

’’صارفین بڑھ گئے لیکن کے الیکٹرک کی پروڈکشن کم ہوگئی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

منعم ظفر نے کہا ہے کہ صارفین بڑھ گئے ہیں لیکن کے الیکٹرک کی پروڈکشن کم ہوئی ہے، کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے وقت کہا گیا کہ سستی بجلی دی جائیگی، اب تو پی پی والے بھی کے الیکٹرک کیخلاف بات کرتے ہیں، میں پی پی پی سے پوچھتا ہوں آپ پہلے کہاں تھے؟

انھوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی نہیں، گیس نہیں، پانی نہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک عوام پر ظلم بند کرے، 26 جون کو شارع فیصل پر دھرنا دیں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام مہنگی ترین بجلی خریدنے اور وقت پر بل ادا کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔

کے الیکٹرک ایک مافیا بن چکاہے جسے مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی سرپرستی حاصل ہے،سیف الدین ایڈوکیٹ

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑرہی ہے، ہم حق دو کراچی تحریک کو ازسر نو منظم کریں گے اور شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کل کے ایم سی کے بجٹ میں بھی احتجاج کریں گے، وفاقی وصوبائی بجٹ کے بعد بلدیہ کے بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی ترقیاتی فنڈ نہیں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، بدترین لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن ظالمانہ بجٹ کے خلاف شہر بھر میں درجنوں مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں