کراچی : کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے10 ارب پچاس کروڑ روپے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب تقریبآ 10.50 ارب روپے کے واجبات ہیں، عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں شدید مسائل درپیش ہیں۔.
حکومت سندھ کی جانب تقریبآ 10.50 ارب روپے کے واجبات ہیں، ترجمان کے-الیکٹرک
حکومت سندھ کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں شدید مسائل درپیش ہیں، ترجمان کے-الیکٹرک
واجبات کی فوری ادائیگی کی اپیل کرتے ہیں، ترجمان کے-الیکٹرک
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) June 25, 2024
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت سے دس ارب پچاس کروڑ روپے واجبات کی فوری ادا کرے
خیال رہے شہر کراچی میں قیامت خیز گرمی کے ساتھ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی ہٹ دھرمی عروج پر ہے، شدید گرمی میں بھی 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے