ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کےالیکٹرک کی حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک کے سروسز علاقوں کے کسی بھی حصے میں 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی شہر کے ان حصوں میں جاری ہے جہاں لاسز کی شرح 20 فیصد سے کم ہے جن میں صنعتی علاقے بھی شامل ہیں۔

تمام ممکنہ طور پر متاثرہ صارفین کے لیے علاقے کے لحاظ سے شیڈول کے ای کی ویب سائٹ پر پہلے سے اپ لوڈ کر دیا گیا ہے اور اسے اپ ٹو ڈیٹ رکھا گیا ہے۔ کے ای نے صارفین کو قبل از وقت پیغامات جاری کیے تاکہ وہ اپنے ممکنہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سے آگاہ رہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سخت موسم کے دوران صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں، کے ای کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر عامر ضیا، جو کہ یوٹیلیٹی کے ہیٹ ویو ایمرجنسی سیل کی صدارت بھی کر رہے ہیں نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور آن فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا پارہ بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، کے الیکٹرک اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ فی الحال، کے الیکٹرک کے زیادہ تر سروس علاقوں کو بجلی کی فراہمی کر رہی ہے، اور ہماری تمام آن گراؤنڈ ٹیمیں صارفین کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں