جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی کے لیے سستی بجلی کی پیداوار میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے لیے سستی بجلی کی پیداوار میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے 350 میگا واٹ سستی بجلی کی پیداوار کے لیے نظرثانی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

دھابیجی گرڈ پر 200 میگا واٹ نیوٹرل ہائبرڈ پاور پراجیکٹ کے لیے نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ وندر، اتھل اور بیلا میں 150 میگا واٹ منصوبوں کے لیے بھی نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 270 میگا واٹ کے دو سولر منصوبوں کے لیے الگ درخواستیں دے رکھی ہیں۔

کے الیکٹرک نے کل 620 میگا واٹ سولر منصوبوں کے لیے درخواستیں دائر کی ہیں، اور منصوبوں کے لیے اوپن مسابقتی بولی کی اجازت طلب کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں