نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہورہی تھی جس کے بعد نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو 20 سال کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
نیپرا کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے، لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوگئی تھی۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء
KE’s dream to continue serving Karachi has AH been fulfilled today!
The Distribution & Supply Licenses granted by NEPRA,valid for 20yrs,will further fuel our ambition to conquer new frontiers in energy sector & attain service excellence pic.twitter.com/9J9oJUG3yH— Moonis Alvi (@alvimoonis) January 19, 2024
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لائسنس میں چھ ماہ کی عبوری توسیع کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ زیادہ تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں نے لائسنس تجدید کی مخالفت کی ہے، کے الیکٹرک کی لیبر یونین آباد نے بھی لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی۔