اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’کے الیکٹرک کو اضافی سبسڈی نہیں دی، نیا پاور پرچیز ایگریمنٹ کر رہے ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ ایسانہیں کہ کےالیکٹرک کواضافی سبسڈی دی جاتی ‏ہے ایک نیا پاور پر چیزایگریمنٹ کرنےجا رہے ہیں جس سے کمپنی کےساتھ بہت سےمعاملات ‏بہترہوں گے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سبسڈیز تمام ڈسکوز ‏کو برابردی جاتی ہیں ایسانہیں کہ کےالیکٹرک کواضافی سبسڈی دی جاتی ہے کےالیکٹرک کووفاق ‏کی جانب سے550میگاواٹ اضافی بجلی دی، اضافی بجلی ضرورت کےتحت فراہم کی جارہی ہے۔

حماداظہر نے ایوان کو بتایا کہ سبسڈی جس ڈسکوزکوبھی دی جاتی ہےوہ صارفین کیلئےہوتی ہے ‏کچھ ڈسکوز ایسے ہیں جن کےنقصانات زیادہ ہیں۔

سینیٹر محسن عزیر نے سوال کیا کہ سبسڈی دینےکےباجودکےالیکٹرک کانظام کیوں نہیں چل رہا؟ ‏جس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کےبعدان کےنقصانات کم ہوئےہیں ‏ماضی میں ہمارافوکس پیداوار پر تھا ترسیل پرتوجہ نہیں دی گئی اب پیداوارکےساتھ ترسیل پربھی توجہ ‏دی ہوتی تومسائل نہ ہوتے۔

حماداظہر نے کہا کہ اس مرتبہ بجٹ میں ترسیل کےلیےخطیررقم مختص کی ہے ترسیلات کانظام ‏انتہائی بوسیدہ تھااب بہت ٹرانسفارمرزکوبدل دیاہے ترسیل کےنظام پرتوجہ کےباعث آنےوالےدنوں ‏میں بہتری آئےگی کےالیکٹرک کیساتھ 200ارب کےواجبات کےباوجودبجلی فراہم کی، ایک نیا پاور پر ‏چیزایگریمنٹ کرنےجا رہے ہیں جس سے کمپنی کے ساتھ بہت سےمعاملات بہترہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں