ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

1 جولائی 2022 کراچی : بجلی کی فراہمی میں درپیش دشواریوں کے باعث کے الیکٹرک نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ نئے لوڈشیڈنگ شیڈول 1 جولائی 2022 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ یہ اقدام ان صارفین کے لیے لیا جارہا ہے جن کو حالیہ دنوں میں شب کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا ہے۔

بڑھتے درجہ حرارت اور ایندھن کی فراہمی میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کے زیرخدمت علاقوں میں شارٹ فال جو 250-350 میگاواٹ ہوا کرتا تھا، بڑھ کر 450 سے 500 میگاواٹ ہوچکا ہے۔

مزید براں، بجلی کا شارٹ فال چوبیس گھنٹے ہونے کے باعث، کے الیکٹرک کوبحالت مجبوری رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھنی پڑ رہی ہے۔ کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ بجلی کی پیداوار میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ سال کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کی جانب سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی تھی اور اب کم ہوکر تقریباً 90 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔ نتیجتاً، کے الیکٹرک کے سسٹم میں سائٹ اور ایک کورنگی میں واقع دو پاور پلانٹس غیر فعال ہیں، جن کی مشترکہ پیداوار 200 میگاواٹ ہے۔ ٹیرف ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں حکومت پاکستان سے قابل وصول رقم کے الیکٹرک کو اپنے فیول سپلائرز کو مکمل ادائیگی کرنے کے قابل کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ادارہ سپلائرز سے مزید گیس کی فراہمی کے لیے مزاکرات کرپائے گا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، "یہ اقدم مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد لیا گیا ہے جس میں وزارت توانائی سندھ اور کمشنر کراچی شامل ہیں۔ ہم ان مسائل کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال ہونے کے ساتھ ساتھ گیس اور آر ایل این جی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ہم وزیر توانائی امتیاز شیخ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے رات کی لوڈشیڈنگ کو مزید کم کرنے کے لیے اضافی بجلی اور گیس فراہم کروانے کا وعدہ کیا ہے۔اس دوران ہم نے لوڈشیڈنگ کے اوقات کو صارفین کے درمیان دوبارہ تقسیم کر دیا ہے۔”

"نئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب ہے ۔ صارفین اپنا انفرادی شیڈول تلاش کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔ کے الیکٹرک رجسٹرڈ صارفین کولوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے مطلع کررہا ہے”۔
کے الیکٹرک ترجمان نے مزید کہا کہ "اس کے ساتھ ہی کراچی کے صنعتی زونز اوراسٹریٹیجک فیڈرز بشمول اسٹریٹیجک جگہیں جیسے کراچی اینڈ سیوریج بورڈ اور کراچی ایرپورٹ، کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی”

لوڈشیڈنگ کا شیڈول روزانہ کی بنیاد پرنافذ العمل ہے۔ نیٹ ورک پر ضروری دیکھ بھال یا تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیح نہ دیا جائے۔ کے الیکٹرک کی ٹیمیں تکنیکی مسائل کو دور کرنے کے لیے متحرک رہتی ہیں۔ صارفین سے درخواست ہے کہ 30 سے 40 منٹ سے زیادہ کی بجلی کی بندش پیش آنے پر بجلی کی صورتحال کے لیے ای لائیو ایپ چیک کریں۔ کے الیکٹرک کا کال سینٹر 118 عوام کی سہولت کے لیے چو بیس گھنٹے موجود ہے۔

کے الیکٹرک تمام تر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ ہم کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بجلی کے استعمال کو کم از کم 20 فیصد کم کرتے ہوئے شارٹ فال کے اثرات کو محدود کریں اور تمام غیر ضروری تنصیبات بند کر دیں۔

شہر کو بجلی کی فراہمی کی تازہ ترین صورتحال کے الیکٹرک ترجمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں شیئر کی ہے جس کے مطابق "30 جون، 2022 کے الیکٹرک کی شہر میں اوسطا بجلی کی فراہمی تقریباً 2900 میگاواٹ رہی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں