کراچی : کے الیکٹرک نے کنڈا کنکشن کے خلاف کراچی کے علاقے اورنگی مومن آباد میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے 15سو سے زائد کنکشن منقطع کردیئے۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نے اورنگی مومن آباد میں کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 300 کلو گرام کنڈوں کا خاتمہ کیا جو تقریباً 20 لاکھ یونٹس کی چوری میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف6 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، آپریشن میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشکور ہیں۔
کے الیکٹرک نے اورنگی مومن آباد میں کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 300 کلو گرام کنڈوں کا خاتمہ کیا جو تقریبا 20 لاکھ یونٹس کی چوری میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف6 ایف ائی آرز کا اندراج۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے مشکور ہیں۔ https://t.co/fvNsovyEOq pic.twitter.com/wIoFx5pi40
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) September 26, 2023
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کےالیکٹرک اور ضلعی انتظامیہ نے مومن آباد اورنگی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران 1500 سے زائد گھروں کو غیر قانونی بجلی فراہم کرنے والے نیٹ ورک کو منقطع کردیا۔ یہ ملزمان تقریباً 20لاکھ یونٹس کی ماہانہ چوری میں ملوث تھے۔