بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے-الیکٹرک کی جانب سے سخت گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر متحدہ قومی موممنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کے-الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اس نے شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جن علاقوں سے 100 فیصد بلنگ ہوتی ہے وہاں بھی روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر بجلی کی پیداوار کم ہے تو پھر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر جو اربوں روپے بٹورے جا رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جا رہے ہیں؟ کے-الیکٹرک بجلی کے بلوں میں مختلف اقسام کی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کراچی والوں کو لُوٹ رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کراچی پر ظلم کر رہی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اس کے خلاف شکایات پر وفاقی حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی، اس کی ہٹ دھرمی پر حکومت اپنی بے بسی کی وجہ بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بتائیں کہ ہم کے-الیکٹرک کی شکایات لے کر کس کے پاس جائیں؟ وفاقی حکومت کے-الیکٹرک نامی چھری سے اُس گائے کا گلا کاٹ رہی ہیں جو دودھ دیتی ہے۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی والے پُرامن لوگ ہیں مگر انہیں بے وقوف نہ سمجھا جائے، کراچی میں تنخواہ دار طبقہ بڑھتی مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بڑھتے ہوئے ٹیکس سے تنگ آ چُکے ہیں، جب ظلم کے خلاف شکایات پر کوئی سنوائی نہیں ہوگی تو عوامی ردِعمل آئے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں