کراچی : کے الیکٹرک انڈر 16 لیاری فٹبال چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے آر وائی نیوز چیمپیئن شپ کا میڈیا پارٹنر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک انڈرسولہ لیاری فٹبال چیمپیئن شپ کے راؤنڈ میچز پیپلز اسٹیڈیم اور کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔
سابق فٹبالرز کے نام سے منسوب اس چیمپیئن شپ میں سولہ ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کیلئے بھرپورمحنت کررہی ہیں۔ پہلے میچ میں چوہدری غلام محمد فٹبال ٹیم نے ایم ایچ ملتانی کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے شکست دی۔
میچ میں محمد متین نے پانچ اورعاقب نے تین گول اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں واجہ عبدالغنی نے پیر بخش بلوچ کو دو صفر سے زیر کیا۔
سر صادق سنگھارکی ٹیم نے یاسین قریشی کو ایک صفر اور امام بخش ساجدی نے مشتاق راجپوت نامی ٹیم کیخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔
Comments
- Advertisement -