بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

آن لائن بلنگ سسٹم سے متعلق کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے الیکٹرک کے آن لائن سسٹم سے متعلق ترجمان کی وضاحت آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ آن لائن بلنگ سسٹم فعال ہے کسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے، اس حوالے سے منسلک ڈیٹا تمام بینکوں ودیگر ادائیگی سینٹرز کو باقاعدہ سے بھجوایا جاتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انفرادی شکایت کی صورت میں کے الیکٹرک کے متعلقہ آئی بی سی، 118 کال سینٹر یا آن لائن چینلز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا ہے جس کے باعث صارفین پوسٹ آفس پر لمبی لائنیں لگا کر بل جمع کروانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ بینکوں اور آن لائن سسٹم میں رواں مہینے کے بل اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے ہیں، جس کے باعث شہری بینکوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

بینکس صارف کو جواب میں کہہ رہے ہیں آپ کا موجودہ مہینے کا بل اپ ڈیٹ نہیں ہے، بل آپ ڈیٹ نہ ہونے سے بینک بل لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں