بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی، معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کےالیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو 150ایم ایم کیوبک فٹ ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 900میگاواٹ کے تیسرے بن قاسم پاور پلانٹ کو گیس سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او ایل این جی لمیٹڈمسعودنبی اور سی ای اوکےالیکٹرک مونس علوی نے دستخط کئے ، سرکاری کمپنی کےالیکٹرک کو150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ سپلائی کرے گی۔

اس حوالے سے وزیر توانائی حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاہدے پر دستخط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے ، پاک ایل این جی کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گیس کی فروخت کا معاہدہ ہے، معاہدے سے کراچی شہر کو بجلی کی اضافی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے، گیس فروخت کے معاہدے پر کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں