کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری، نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی متواتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مینٹنس شٹ ڈاؤن کی اطلاع رجسٹرڈ صارفین بذریعہ ایس ایم ایس کی جاتی ہے، مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹز کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک بتایا کہ صارفین دیگر رہنمائی کے لیے 118 یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔