اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر سماعت نیپرا میں ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 16 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔
سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ گرمی کے موسم میں شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے تمام پاور جنریشن یونٹس استعمال میں لائے جائیں۔
- Advertisement -
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی تاہم صنعتی یونٹس میں لوڈ شیڈنگ رات کے اوقات میں کی جا رہی ہے۔
سماعت کے دوران کراچی میں بجلی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نیپرا کی ٹیم کراچی بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔