The news is by your side.

Advertisement

کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے کمی

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ کمی مارچ کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 42 کروڑ روپے سستی پڑی ہے جبکہ بیرونی ذرائع سے بجلی 37 کروڑ روپے مہنگی پڑی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں