جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

اہم خبر ! کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار ہوگیا ، جس سے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کو اکتوبر میں 46 کروڑ10 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی واپس کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔

جس کے تحت کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی، اس سلسلے میں اکتوبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

- Advertisement -

نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی ، کے ای نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں : گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی؟

نیپرا کی من و عن منظوری پر کے ای صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ونٹر پیکج متعارف کرایا گیا ہے، ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، جس میں گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ استعمال پر 26 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کوبجلی کےکم سےکم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں