جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئیں۔

کراچی کیلئے بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ، جس میں اضافہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

- Advertisement -

کےالیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3روپے 47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 25 کروڑ روپے ریلیف کی درخواست کی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں پر 31 اگست کو سماعت کرے گا

یاد رہے رواں ماہ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 11روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں