The news is by your side.

کے الیکٹرک کے دفاتر پر شہریوں کا حملہ، ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی: ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ کورنگی میں کے الیکٹرک کے دفاتر پر پرتشدد احتجاج اور املاک کو پہنچنے والے شدید نقصان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے اپنے بیان میں اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کی جانب سے کورنگی اور لانڈھی آئی بی سی میں املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے پیش آیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ املاک کے شدید نقصان کے باعث کےالیکٹرک کی کورنگی اور لانڈھی آئی بی سیز عارضی طور پر بند رہیں گی،

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شارٹ فال 24 گھنٹے برقرار ہے، اور لوڈشیڈنگ کرنا بحالت مجبوری ہے، کورنگی اور لانڈھی میں علاقہ معززین کے ساتھ کمپنی کی مقامی انتظامیہ مسائل پر مسلسل رابطے میں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا تعین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کے اختیارات میں نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں