جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی والے بجلی کے اضافی بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کراچی والوں کے لیے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی ، کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھا دیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں ایک روپے نو پیسے سے دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے،اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا۔

کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری نیپرا نے دی تھی، جس کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 83پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت کا اضافہ جولائی 2020 کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں83پیسے فی یونٹ اضافہ لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوگا ، جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اکتوبر کے بلوں میں وصول کئے جائیں گے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں