منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک کی نااہلی، ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی نے ایک اور ملازم کی جان لے لی۔

کراچی میں ابرہیم حیدری کے علاقے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کے الیکٹرک کا لائن مین جاں بحق ہوگیا۔

لائن میں کرنٹ کی وجہ سے لائن مین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لائن مین اے بی سی پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لائن مین کو کلیرنس دی گئی کہ لائن کو بند کر دیا گیا ہے اورکام شروع کیا جائے، جیسے ہی ملازم نے لائن کی تبدیلی کا عمل شروع کیا تو زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا اور وہ سیکنڈز میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

کے الیکٹرک کے ملازم کو گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند ہونے کا بتایا گیا تھا اور کام کی اجازت دی گئی تھی۔ دیگر عملے نے پورے علاقے کی بجلی بند کی اور پھر ساتھی کو اتارا۔

کے الیکٹرک کے جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر24سال ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں