پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پوپ گلوکار داؤد کم کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور پوپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم (جے کم)  نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور اب انہوں نے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار داؤد کم نے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شیئر کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’آخرکار آپ کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا ہے، اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی، اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا۔‘

داؤد کم نے بتایا کہ مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اسلامک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی بنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ گلوکار اور یوٹیوبر جے کم کے نام سے مشہور ہیں 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نام داؤد کم رکھا گیا، انہوں نے 2022 میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

داؤد کم کی پوسٹ کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں