جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ آج سے شروع

اشتہار

حیرت انگیز

چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے جانب سے ہونے والے ایونٹ کی انعامی رقم سات لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے جونیئر ، سینئر، مینز اینڈ ویمنز سمیت ڈبلز ایونٹ میں تین سو کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیں۔ یہ سال دوہزار بیس کا آخری اور سب سے بڑا ٹینس ٹورنامنٹ قرار دیا جارہا ہے۔ مینز میں ریکارڈ ساز قومی چیمپیئن عقیل خان اور ویمنز کی ٹاپ سیڈ سارہ محبوب جبکہ عشنا سہیل سیڈ نمبر ٹو ہیں۔

عقیل خان کہتے ہیں کوویڈ۱۹ کی وجہ سے کافی کھلاڑی گھروں تک محدود رہے گئے تھے، اب بڑی تعداد میں انٹریز کا آنا قابل تحسین ہے۔قومی چیمپیئن کا کہناتھا کہ بڑی تیزی سے ٹینس کو فروغ مل رہا ہے جسکا منہ بولتا ثبوت وہ بال پیکرز ہیں جو اب کورٹ میں خود مقابلے کیلئے قدم جما چکے ہیں۔

ملکی سطح پر ریکارڈ مرتبہ چیمپیئن شپ جیتنے والی عشناسہیل کےمطابق ٹھنڈے موسم کے باوجود اچھے مقابلوں کی امید ہے۔ کھلاڑیوں کو ہر موسم میں کھیلنے کا عادی ہونا چاہیئے

بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ چیمپیئن کا فائنل راونڈ اٹھائیس دسمبر کو کھیلا جائیگ

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں