تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب نے مطافِ کعبہ احرام میں ملبوس زائرین کے لیے مخصوص کردیا

مکہ مکرمہ:سعودی عرب نے مطافِ کعبہ کو صرف احرام میں ملبوس زائرین کے لیے مخصوص کردیا ہے ‘ جبکہ خانہ کعبہ کے طواف کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ العصیمی نے واضح کیا ہے کہ مطاف صرف احرام پہنے زائرین کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ عام زائرین کو مطاف میں جانے کی اجازت نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ معتمرین کے مطاف میں جانے کیلئے 6دروازے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زمینی منزل اور حرم شریف کی دیگر منزلوں سے طواف کے خواہشمندوں کے لیے دوسرے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

العصیمی نے اس افواہ کو سراسر بے بنیاد بتایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خانہ کعبہ کے طواف کے خواہشمندوں کیلئے اسپیشل کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے لئے کوئی بھی اسپیشل کارڈ نہ جاری کیا گیا اور نہ کیا جائے گا۔ جو بھی احرام میں ملبوس ہوگا ‘ اسے مطاف میں جانے کی اجازت ہوگی۔

خانہِ کعبہ: حضرت ابراہیم علیہ السلام سے آج تک

یا درہے کہ ان دنوں مسجد الحرام میں توسیعی کام ایک بار پھر زور و شور سے جاری ہے اور مطاف میں سائبان نصب کرنے کا عمل بھی اپنے اختتامی مراحل میں ہے ‘ سو اس لیے نمازیوں کو حرم کے اندرونی حصوں ، نئی توسیع اور بالائی منزلوں پر منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے گذشتہ برس ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی زیر سرپرستی صحن مطاف میں سایہ فراہم کرنے کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے منصوبے پر غور کیا تھا۔منصوبے کے تحت مسجد حرام کی چھت، اس کے اطراف کی گیلریوں اور صحن مطاف میں نئے سائبان نصب کرنے اور زائرین ومعتمرین کو سایہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کعبہ کی موجودہ عمارت کی آخری بار 1996ءمیں تعمیر و توسیع کی گئی تھی اور اس کی بنیادوں کو نئےسرےسےبھرا گیا تھا۔ کعبہ کی سطح مطاف سےتقریباً دومیٹر بلند ہےجبکہ یہ عمارت 14 میٹر اونچی ہے۔ کعبہ کی دیواریں ایک میٹر سےزیادہ چوڑی ہیں جبکہ اس کی شمال کی طرف نصف دائرےمیں جوجگہ ہےاسےحطیم کہتےہیں اس میں تعمیرِابراہیمی کی تین میٹر جگہ کےعلاوہ وہ مقام بھی شامل ہےجو حضرت ابراہیم علیہ السلام نےحضرت ہاجرہ علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کےرہنےکےلئےبنایا تھا اسےباب اسماعیل کہا جاتا ہے۔

حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے اس دیوار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔

مقامِ ابراہیم وہ پتھر ہے جو بیت اللہ کی تعمیر کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے قد سے اونچی دیوار قائم کرنے کے لئے استعمال کیا تھا تاکہ وہ اس پر بلند ہوکر دیوار تعمیر کریں۔ مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے تقریبا سوا 13 میٹر مشرق کی جانب قائم ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -