مکہ المکرمہ: نومسلم شخص نے حرمِ کعبہ کے گرد طواف کے لیے بنی منزلوں سے کود کر خودکشی کرلی، جب ہزاروں افراد اللہ کے گھر کے طواف میں مشغول تھے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل جمعے کی رات گئے پیش آیا جب فرانسیسی نژاد نو مسلم شخص نے خانہ کعبہ میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگالیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکشی کرنے والا سیکیورٹی باڑھ کو عبور کرکے چھلانگ لگا رہا ہے۔
WARNING: DISTURBING FOOTAGE
Man commits suicide inside the Grand Mosque of Mecca housing the Kaaba, Islam’s holiest site, by jumping from the third floor pic.twitter.com/wzIdJ8jdL3— DAILY SABAH (@DailySabah) June 9, 2018
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومسلم کی عمر 26 سال تھی۔ سعودی خبر رساں ذرائع کے مطابق نوجوان مسجد کے فرش سے ٹکرایا اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں اس کا دم نکل گیا۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نوجوان کی خود کشی کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے اور وہ کس طرح سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات عبور کرکے خودکشی کرنے میں کامیاب رہا۔
گزشتہ سال فروری میں بھی ایک شخص نے حرمِ کعبہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی ، تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ کہ مکہ مکرمہ میں تین سال قبل ہونے والے کرین حادثے میں 111 حجاج شہید اور 394 زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں