بھارتی میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ شیفالی جریوالا ممبئی میں چل بسیں۔
متنازع رئیلٹی شو بگ باس 13 میں شرکت کرنے والی شیفالی جری والا 42 برس کی عمر میں چل بسیں، وہ گانے ’کانٹا لگا‘ سے مشہور ہوئی تھیں۔
اسپتال کی انتظامیہ اور عملے نے تصدیق کی ہے کہ انہیں بالیوو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں مردہ لایا گیا تھا۔
اداکارہ کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شیفالی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہٹ میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘ میں ڈانس کرکے مشہور ہوئی تھیں۔
انہوں نے سلمان خان اور اکشے کمار کی فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ کے آئٹم سانگ میں شامل ہوئی تھیں۔
شیفالی نے مقبول رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لیا، حالیہ برسوں میں وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہیں، اکثر گلیمرس اور سنسنی خیز تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہوں نے انہیں لائم لائٹ میں رکھا اور لاکھوں مداحوں سے ان کو جوڑ دیا۔