تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خانہ کعبہ کو غسل گلاب سے معطر آب زمزم سے دیا جائے گا

ریاض : سعودی عرب کے سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز خانہ کعبہ کو غسل دینے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو رواں برس 1442 ھ کےلیے غسل دینے کی منظوری شاہ سلمان بن عبدالعزیز دے دی، بیت اللہ شریف کے غسل کی کارروائی کی نگرانی گورنر مکہ مکرمہ خود کریں گے۔

یاد رہے کہ خانہ کعبہ سال میں دو مرتبہ آب زم زم میں عرق گلاب ملاکر غسل دیا جاتا ہے، پہلی مرتبہ اسلامی سال کے پہلے ماہ میں جبکہ دوسری مرتبہ ماہ شعبان میں غسل دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو غسل دینا رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے جس پر بعد میں خلفائے راشدین بھی عمل پیرا رہے۔

روایت میں ہے کہ فتح مکہ کے بعد جب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تو بیت اللہ شریف کو بتوں سے پاک کرنے کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -