جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دبنگ خان کی سلطان پیچھے ، رجنی کانت کی کبالی آگے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : انڈین سپر اسٹار اور ٹرینڈ سیٹر رجنی کانت کی فلم کبالی نے رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کر کے دبنگ خان کی سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا گیا،فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی مالکانہ حقوق کی مد میں تین کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔

اپنے اچھوتے انداز اور منفرد کردار کشی کے حوالے سے شہرت پانے والے اداکار رجنی کانت کی نئی فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے روز ہی 48 کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب رہے یوں بھارتی انڈسٹری کے سدا بہار ہیرو رجنی کانت نے خود سے کم عمر اور دبنگ انٹری دینے والے سلمان خان کی فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا سلو بھائی کی فلم سلطان پہلے روز 36.5 کروڑ روپوں کا بزنس کر پائی تھی اور سمجھا جا رہا تھا کہ یہ ریکارڈ ساز بزنس کسی اور فلم کے حصے میں برسوں تک نہ آسکے گا لیکن اپنی اداکاری سے سب کو محو حیرت کرنے والے رجنی کانت نے فکلم بینوں جے ساتھ ساتھ فکلم سازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

kabaali-post-1

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کبالی کے حوالے سے فلم ناقدین نے کچھ زیادہ اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں اور باکس آفس پر ایک اوسط درجے کی فلم قرار پانے کی پیشن گوئی کر رہے تھے مگر رجنی کانت کی اسٹائلش پرفارمنس،کہانی، عکس بندی اور تین زبانوں میں ریلیز کیے جانے پر لوگ اس فلم کو دیکھنے پر مجبور ہو گئے،رجنی کانت زیادہ تر تمل فلموں میں کام کرتے ہیں اور وہ ایشیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ہیں اور ایسا ان کے مداحوں کی وجہ سے ہے۔

3

یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوئی اور اس نے سب سے زیادہ بزنس بھی تامل ناڈو میں کیا جہاں یہ 21.5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب سلمان خان کی فلم سلطان تیزی سے انڈیا میں 300 کروڑ روپے کمانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونیوالی فلم سلطان متعدد ریکارڈز توڑ چکی ہے اور ابھی بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

4
رجنی کانت کی بادشاہت بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں سے قائم و دائم ہے،عین بڑھاپے میں ہیرو کے کردار میں آنے والے رجنی کانت آج بھی فلم بینوں کی اولین پسند ہیں وہ ہر فلم ایک نئے گیٹ اپ اور نئے و اچھوتے انداز کے باعث فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں،اُن کے ڈائیلاگ زبان زدعام ہوتے ہیں اور ان کا انداز ہر بھارتی نوجوان اپنانے میں فخر محسوس کرتا ہے وہ ایکشن فلموں کے جنگجو ہیرو اور جزباتی منظر بندی میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرنے میں یکساں مہارت رکھتے ہیں۔

kabaali-post-3 (1)

رجنی کانت کی شہرت اور فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے والے مداحوں کی بے تابی کا اندازہ لگانے کے لیے یہی کافی ہے کہ تامل ناڈو میں کئی کمپنیوں نے پہلے ہی اپنے ملازمین کو چھٹی دے دی تاکہ کوئی فلم دیکھنے کے لیے بیماری کا بہانہ نہ کرے جب کہ ایک طیارے کو فلم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹ کیا گیا۔

ایک ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم انڈیا میں 12000 اسکرینز پر دکھائی جا رہی ہے اس فل کی کامیابی کا پیمانہ ناپنے کے لیے کسی نئی اصطلاح کا ایجاد ضروری ہو گیا ہے کیوں کہ کامیاب ترین، ’بلاک بسٹر‘ اور باکس آفس کی ہِٹ فلم کی اصطلاح ناکافی پڑ گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں