امرتسر : بھارت میں کے مختلف شہروں میں جاری پرتشدد واقعات کے باعث امرتسر میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کردیا گیاہے۔
بھارت میں انتہا پسند جماعتوں سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ بھی پریشان ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے سکھ برادری اپنی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کیخلاف پورے بھارت میں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔
امرتسر میں چودہ نومبر سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت گیارہ ممالک کی شرکت متوقع تھی، بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ سکھوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کیا گیا.